عارف والا،01 جون(اے پی پی) : سرکاری بینک (این بی پی) کا برانچ منیجر شیخ عمر کورونا وائرس کاشکار ہو گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بینک منیجر شیخ عمر کی رپورٹ مثبت آنے پر تمام اسٹاف کے ٹیسٹ بھی لیبارٹری کے لیے بجھوادئیے گئے جبکہ بینک کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر کے دیا گیا ہے ۔
کورونا وائرس میں مبتلا برانچ منیجر شیخ عمر کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ۔











