عارف والا : کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کے طور پر غلہ منڈی میں کلورین کا سپرے کیا گیا

166

عارف والا، یکم جون (اے  پی پی ): کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کے طور پر غلہ منڈی میں کلورین کا سپرے کیا گیا۔ گزشتہ روز انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر چوہدری منور اقبال اور اسکے چھوٹے بھائی آڑھتی چوہدری مبشر اقبال  میں کورونا وائرس پازیٹو آنےکے بعد انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عارفوالا رانا آفتاب احمد کی ہدایت پر جراثیم کش سپرے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر رانا آفتاب احمد نے غلہ منڈی میں کاروبار کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے آڑھتیان و عملہ مارکیٹ کو ہدایات بھی دیں۔