وزیراعظم عمران خان نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت “پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو” شروع کرنے کی منظوری دے دی

141

 

اسلام آباد ، یکم جون (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک میں “پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو” شروع کرنے کی منظوری دی ہے ، ا ناقدام کے تحت جنگلی حیات اور شجرکاری کے تحفظ کےلئے 12 قومی پارک بنائے جائیں گے۔

وزیر اعظم  عمران خان سے  پیر کو یہاں مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم  نے  ملاقات کی ، جس دوران  وزیر اعظم کی  جانب سے یہ   انیشیٹو  شروع کرنے  کی  منظوری دی گئی،ملاقات گزشتہ ماہ وزیراعظم کی جانب سے منظور کئے گئے اس پیکیج کے تسلسل میں تھی جس میں کووڈ۔19 کی وجہ سے بے روزگاری کا سامنا کرنے والے 65 ہزار نوجوانوں، ڈیلی ویجرز کی ملک بھر میں شجرکاری میں خدمات حاصل کرنا شامل ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اس منصوبے پر تمام صوبوں کے وزراءاعلیٰ کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کووڈ۔19 سے متاثرہ افراد کو ملازمت کے مواقع میسر آ سکیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کے قدرتی وسائل بھی محفوظ ہو سکیں گے۔

 وزیر اعظم”پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو” کا وزارت کی طرف سے فریقین کے ساتھ مشاورتی عمل مکمل ہونے پر جلد افتتاح کریں گے