عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بردار

115

لاہور30 جون(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے منگل  کو یہاں ملاقات کی،  اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل اور فلاح عامہ کے کاموں سے آگاہ کیا جس پر  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل جلد حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا  کہ قومی وسائل عوام کی امانت ہیں، قومی وسائل کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا خیانت ہے۔  سرکاری خزانے کے پائی پائی کے امین ہیں،عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں  نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ    اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جبکہ   منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔

اس موقع پر اراکین ا سمبلی نے نامساعدمعاشی حالات میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد  بھی دی۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں صوبائی وزیر مہر محمد اسلم بھروانہ، اراکین پنجاب اسمبلی نذیر احمد خان،سردار اویس خان دریشک،محمد وارث عزیز،خیال احمد،رانا شہبازاحمد، سیمابیہ طاہر، شاوانہ بشیر، مسرت جمشید،فرحت فاروق،آسیہ امجد، طلعت فاطمہ نقوی، شاہینہ کریم،زینب عمیر اورمومنہ وحید شامل تھیں جبکہ چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اورگڈگورننس کمیٹی کے سیکرٹری کرنل (ر) اعجاز حسین منہاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وی این ایس ،لاہور