ملتان، 19 جون (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا ہے کہ دھوبی گھاٹ پارک کی از سر نو بحالی پر 40 لاکھ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی،پارک میں عوام کو تمام سہولیات مہیا کی جائے گی جبکہ پر ویز الہی پارک کی باؤ نڈری کی تعمیر کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے نے دھو بی گھاٹ پارک اور پر ویز الہی پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں کہا کہ دھوبی گھاٹ پارک میں باؤ نڈری وال، گزیبوز،ٹریکس، لائٹس ،ڈسٹ بن،بنچز اور دیگر سہولیات مہیا کی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ شجا ع آباد انٹر چینج سمیت شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کی صفا ئی اور پو دوں کی تزئین و آرائیش جاری ہے۔ انھوں نے پر ویز الہی پارک کی دیوار کی بھی مر مت فو ری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارک میں تمام عوامی سہولیات مہیا کیں جا ئے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈائریکٹر ہا رٹی کلچر غلام نبی بھی موجود تھے۔
وی این ایس ، ملتان











