ملتان، 20جون(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ کامران بخاری کی نگرانی میں سول ڈیفنس فورس کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کے دوران جنرل بس اسٹینڈ میں واقع 10 ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے اڈے سیل کر دئے گئے ہیں اور کئی کمپنیوں کے دفاتر بھی سر بمہر کر دئے گئے ہیں۔
کارروائی کے دوران احمد پور سیال،جام پور،خانیوال اور چشتیاں سمیت لیہ،جھنگ،لودھراں اور کبیر والا جانے والی ٹرانسپورٹ کے اسٹینڈز سیل کردئے گئے ہیں۔
وی این ایس، ملتان











