ملک بھر کی  طرح جیکب آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن جاری، چوراہوں اور گلیوں کو سیل کردیا گیا

149

جیکب آباد ، 18  جون(اے پی پی):جیکب آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن، چوراہوں اور گلیوں کو سیل کردیا گیا سندھ حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرانے کے لیے انتظامیہ نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں متعلقہ جگہوں کو ٹینٹ والی کناتیں لگاکر سیل کردیا ہے،جبکہ پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر  کو  ہدایات دے دی ہیں کے سمارٹ لاک ڈاؤن کی بذات خود جائزہ لیں اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بتایا کے عوام انتظامیہ سے تعاون کرے اور گھروں سے نہ نکلیں،اگر کوئی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 وی  این ایس ، جیکب آباد