پنڈی بھٹیاں ، 18 جون(اے پی پی ): پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن ، بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کے چار ارکان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی ۔ کارروائی کے دوران پکڑی گئی چودہ کلو گرام ہیروئن کی قیمت تقریباً پنتالیس لاکھ روپے مالیت ہے ، گرفتار منشیات فروشوں میں تین کا تعلق چنیوٹ سے جبکہ ایک رکن کا تعلق گجرات سے ہے منشیات فروش مختلف اضلاع میں ہیروئن سپلائی کا دھندہ کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔
ڈی پی او حافظ آباد بلال افتخار نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروشوں کے مکمل طور پر قلع قمع تک بھرپور کاروائیاں جاری رھیں گی۔
وی این ایس، پنڈی بھٹیاں











