نوشہرہ پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

182

نوشہرہ، 30جون(اے پی پی): تھانہ اضاخیل پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئےاعلیٰ کوالٹی کی 50بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(ر) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کی بناء پر  ایس ایچ او اضاخیل الطاف حسین نے عجب باغ کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی شروع کررکھی تھی کہ ایک تیز رفتار رکشہ سے تلاشی لینے پر اعلیٰ کوالٹی کے 50بوتل شراب برآمد کرلی اور ملزم محمد اشرف ساکن رشید گڑھی پشاور کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کرنے کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

وی این ایس ، پشاور