وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا بزریعہ ویڈیو لنک شرکت

157

کوئٹہ 01 جون (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں و زیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہو تے ہوئے کہا کہ ہم کور ونا وائرس کے دوسرے فیز سے گزر رہے ہیں اور لاک ڈاؤن کا مر حلہ گزر چکا ہے، وائرس ہماری سوسائٹی کا حصہ بن گیا ہے، لوگ اس سے متاثر بھی ہو رہے ہیں اور صحتیاب بھی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں مو جودہ صورتحا ل کو سامنے رکھتے ہوئے آئیندہ بجٹ کی تیاری میں صحت کے شعبہ کی ترقی اور سماجی و معاشی ضروریات کو تر جیح دینا ہو گی۔ کورنا وائرس سے 40 فیصد بے روزگار ی میں اضافے اور 30 فیصد کاروباری سرکرمیوں کے متاثر ہو نے کا خدشہ ہے جس سے ملک کی معاشی و سماجی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بجٹ میں ان عوامل کو شامل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری میں اضافے سے نفسیاتی مسائل بھی اٹھیں گے اور امن وامان کے مسائل بھی پیدا ہونگے جن سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کو قابل عمل حکمت عملی بنانے کی بھی ضرو رت ہے۔

وی این ایس،کوئٹہ