اسٹاک ایکسچینج حملہ،  سیکیورٹی فورسز کے اعزاز میں تقریب پذیرائی

0
96

کراچی،یکم جولائی  (اے پی پی ): اسٹاک ایکسچینج حملے میں بہادری اور جرات کی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے  سیکیورٹی فورسز کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد بدھ کو یہاں گورنر ہاوس میں  ہوا ۔

تقریب  سے خطاب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  سیکیورٹی فورسز اور بالخصوص سندھ پولیس کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ہیروز ہیں ہمیں ان پر فخر ہے، اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کو احساس دلایا کہ ہم غافل نہیں ہیں۔

تقریب میں ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، مئیر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے۔

وی  این ایس،  کراچی