سکھر،2جولائی(اے پی پی )آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (آپکا) ضلع سکھر کے زیر اہتمام مختلف یونٹ ایجوکیشن،ہیلتھ،بئیراج ودیگر یونٹ کے کلرک کی کثیر تعداد نے آپکا کے صوبائی شہید رہنما مراد علی چاچڑ کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرے کی قیادت عبدالقیوم کھوسہ،طاہر مغل و دیگر کررہے تھے۔ مظاہرین نے آپکا کے صوبائی صدر مراد عی چاچڑ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے پرزور مطالبہ کیا گیا کے شہید آپکا رہنما کے قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
وی این ایس ، سکھر











