احمدپورشرقیہ؛پولیس کی قماربازوں کے خلاف بڑی کارروائی،09 ملزم گرفتار،داو پرلگی رقم برآمد

122

احمد پورشرقیہ،19 جولائی (اے پی پی): تحصیل احمدپورشرقیہ کے نواحی تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس  نے قماربازوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے  ہوئے  09 ملزم گرفتار کرلیے  جبکہ داؤ پرلگی رقم  بھی  برآمد کر کے  ملزمان  کیخلاف  مقدمہ درج کرکے  حوالات میں بند کر دیا گیا ۔

گرفتارملزمان میں ذیشان،جاوید،ایاز،اکرم،فیاض،اختر،بہادر،تیموراور حمزہ شامل ہیں   جبکہ  کارروائی  میں   ملزمان سے داؤ پرلگی رقم 65 ہزار 6 سو  روپے اور52 پتے تاش برآمدہوئے۔

وی  این ایس،   احمد   پور شرقیہ