بجلی چوری کا الزام، پی پی  رہنما  زبردست خان مہر کے بنگلے کی  بجلی  منقطع ، سات لاکھ روپے جرمانہ عائد

191

گھوٹکی،18جولائی  (اے پی پی ):خانپور مہر میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے محمد بخش خان مہر کے فرنٹ مین زبردست خان مہر کے بنگلے پر سیپکو ٹاسک فورس  سکھر کے انچارج عقیل احمد جونیجو کی سربراہی میں  چھاپہ مارا گیا اور بجلی چوری کے الزام میں بنگلے کی بجلی منقطع کرتے ہوئے سات لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا۔

سیپکو ٹاسک فورس انچارج کے مطابق بنگلے کی بجلی چوری چلائی جارہی تھی جبکہ بنگلے پر لگے سات ایئر کنڈیشن بھی چوری کی بجلی سے چلائے جارہے تھے،انچارج کا مزید کہنا تھا کہ اگر جرمانے کی رقم ادا نہ گئی تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 وی  این ایس،   گھوٹکی