سیکرٹری پلاننگ  کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے معائنے اور نگرانی کا جائزہ اجلاس

123

اسلام آباد ، 18 جولائی (اے پی پی ):سیکرٹری پلاننگ  مطہر نیاز رانا کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں اور اس سے متعلقہ معاملات کے معائنے اور نگرانی کا جائزہ اجلاس  ہوا ،  اجلاس میں ممبر انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ پلاننگ کمیشن ، ممبر سپورٹ سروسز ، وفاقی ادارہ شماریات  اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر عہدیداروں  نے شرکت  کی ۔

ممبر انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ پلاننگ کمیشن کی جانب  سے  اجلاس  کو  بتایا  گیا کہ انسپکشن اینڈ مانٹرینگ ونگ ترقیاتی منصوبوں کے معائنے ،  نگرانی اور اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار  کے لئے ایکشن پلان پر کام کر رہا ہے  ۔

سیکرٹری پلاننگ مطہر نیاز رانا نے  کہا کہ  پی ایس ڈی پی منصوبوں کی بروقت تکمیل ، مختص لاگت اور اخراجات کو مد نظر رکھنے کے لیے ڈیش بورڈ بنانے کی ضرورت ہے ، ترقیاتی منصوبوں کی اپ ڈیٹس ڈیش بورڈ پر موجود  ہونے سے  بر وقت فیصلہ کرنے اور کوتاہیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی ۔

 وی  این ایس،  اسلام آباد