بورے  والا؛ عید الاضحی کے  موقع  پر  صفائی کی صورتحال  مانیٹر کرنے  کیلئے کنٹرول روم قائم

146

بورے  والا، 30 جولائی (اے پی پی ):میونسپل کارپوریشن بورے والا نے عید الاضحی کے حوالے سے شہر میں صفائی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے اور عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ایکشن پلان ترتیب دیکر کنٹرول روم قائم کردیا۔

چیف آفیسر بلدیہ راو محمد علی  نے  صفائی کے پلان کی تفصیلات بارے   میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران میونسپل کارپوریشن کا عملہ صفائی،سینٹری انسپکٹرز اور میونسپل افسران ڈیوٹی دیں گے، صفائی کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لئے دفتر میں جو کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے وہ 24 گھنٹے کام کرے گا۔

انہوں نے  کہا کہ  اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب کی ہدایت پر عملہ کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی، شہریوں کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں بلدیہ کے عملہ سے تعاون کریں، کوڑا کرکٹ اور آلائیشوں کو اپنے گھروں کے قریب بنائے گئے ڈمپنگ پوائنٹ پر پھینکیں تاکہ عملہ صفائی کو اسے اٹھانے میں آسانی ہو۔

اے پی پی /بورے والا/حامد