بورے والا، 18 جولائی (اے پی پی ):ملک بھر میں ٹڈی دل کا ممکنہ خطرہ بدستور موجود ہے اس خطرے سے نمٹنے کے لئے محکمہ زراعت،پاک آرمی اور ریڈز پاکستان کے اشتراک سے موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر الطاف احمد نے کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر الطاف احمد نے کہا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد ٹڈل دل کے تدارک کے لئے آلات کو چانچنا ہے۔
لیفٹیننٹ صغیر نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی طرف سے کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے تمام سیکیورٹی ادارے متحرک ہیں۔
ریڈز پاکستان کے پروگرام منیجر ڈاکٹر مظفر سعید نے کہا کہ ریڈز پاکستان محکمہ زراعت کے اشتراک سے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، قدرتی آفت ٹڈی دل کے تدارک کے لئے بھرپور کوشش کی جارہی ہے، موک ایکسرسائز کے بعد محکمہ زراعت کی طرف پاک آرمی اور دیگر افسران کو جدید مشینری کا معائنہ بھی کروایا گیا۔
وی این ایس، بورے والا