بورے والا، 23 جولائی (اے پی پی):بورے والا کے دو تھانوں کی پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے ڈرگ ڈیلرز کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ گاڑی کی ڈگی میں چھپائی لاکھوں روپے مالیت کی 75 کلو گرام سے زائد چرس اور افیون برآمد کر لی۔
اے ایس پی بورے والا ڈاکٹر عزیر احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر ضلع کو منشیات فری بنانے کے لئے تھانہ صدر اور گگومنڈی کی پولیس نے اطلاع ملنے پر ان ملزمان کو گاڑی سمیت اڈا مانا موڑ کے قریب گرفتار کیا جو بورے والا سمیت دیگر علاقوں میں منشیات کی سپلائی کا مکروہ دھندہ کرتے تھے پولیس منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے تمام منشیات فروشوں کا خاتمہ کرے گی۔
وی این ایس بورے والا











