علی امین خان گنڈاپور سے نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان میر افضل کی ملاقات

113

اسلام آباد،23 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور سے نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان میر افضل کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، مشکل معاشی صورتحال کے باوجود گلگت بلتستان کو کثیر ترقیاتی فنڈز دیے،سیاحت کی ترقی اور سی پیک کی بدولت گلگت بلتستان پاکستان کا معاشی حب بنے گا،دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان کو اربوں روپے کی رائلٹی ملے گی،حکومت ہائیڈل منصوبوں کی تعمیر پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،گلگت بلتستان میں سڑکوں کی تعمیر حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ گلگت بلتستان کے تعلیم و صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے حکومت نے منظم منصوبہ بندی کی ہے،گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کی سہولیات بہتر کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے ۔

وزیراعلی نے کہاکہ گلگت بلتستان سے متعلق وفاقی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے ، پر امن ماحول میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے ،گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے نرسنگ سکول کا قیام ضروری ہے۔

میر افضل نے کہاکہ کورونا وائراس کے تناظر میں سیاحت کے شعبے سے وابسطہ لوگ مشکلات کا شکار ہیں،معدنیات کے شعبے سے مستفید ہونے کے لیے خطے کا جیولوجیکل سروے کروایا جائے۔

وی این ایس،اسلام آباد