بورے والا؛ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی ،کشمیر سے کرفیو فوری ختم کرنے کا مطالبہ

90

بورے والا، 20 جولائی  (اے پی پی):کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے خدمات انجام دینے والے سماجی ادارے “ریڈز پاکستان” کے زیر اہتمام کشمیر کے مظلوم اور نہتے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا اہتمام کیا گیا،ریلی کا آغاز پریس کلب وہاڑی سے ہوا جس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے دستخطی بینر بھی آویزاں کیا گیا جس پر شہریوں نے اقوام متحدہ سے کشمیر سے کرفیو ختم کروانے اور بھارتی مظالم بند کروانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

ریلی سے خطاب میں ڈاکٹر مظفر سعید اور سینئر صحافی شیخ خالد مسعود ساجد نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیریوں سے ان کا حق خودارادیت نہیں چھین سکتی، کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وستم پر عالمی اداروں کی جانب سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے   کہا کہ  عالمی دنیا پر ہونے والے کرونا وائرس نے جس طرح لوگوں کو گھروں پر قید کردیا ہے ،  لوگوں کی زندگیاں مشکل ہوگئیں لیکن کشمیری یہ قید وبند کی صوبعتیں 70 سال سے برداشت کررہے ہیں، عالمی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سب بھی بھارت کی طرفداری میں اپنی وفاداری ثابت کررہے ہیں۔

وی این ایس،بورے والا