تحر یک انصاف  میں کبھی کوئی وزیر اعظم عمران خان کا متبادل نہیں ہوسکتا : گورنر پنجاب

122

لاہور، 03جولائی  (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جب جب تحر یک انصاف کی حکومت آئیگی عمران خان ہی وزیر اعظم ہوں گے۔ تحر یک انصاف کا لیڈر اور وزیراعظم صرف عمران خان ہے ،پارٹی میں کبھی کوئی وزیر اعظم عمران خان کا متبادل نہیں ہوسکتا۔

تحریک انصاف کے ایم این اے  صداقت عباسی سے جمعہ  کو یہاں ملاقات میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، اتحادیوں نے بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیا ،کوئی اتحادی حکومت گرانے کی بات نہیں کر رہا۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے، پاکستان میں پہلی بار شفافیت اور میرٹ کے مطابق تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں، کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔ بلاتفر یق اور شفاف احتساب ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازم ہے۔

وی این ایس، لاہور