وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے: وزیراعلی پنجاب

139

 

 

لاہور،03 جولائی (اے پی پی): وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا  ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں گے۔اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، انہیں ساتھ لے کر چلوں گا،ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ان کی مشاورت سے فلاح عامہ کے کام ہوں گے،ارکان اسمبلی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

جمعہ کو  مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے   وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کہ قوم کے ٹھکرائے ہوئے سیاستدان اپنی سیاست بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔مسترد شدہ سیاست دانوں کا نہ کوئی مستقبل ہے اور نہ آئندہ ہوگا ،تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور اپنی لوٹ مار کا حساب دیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام کرپشن زدہ سیاست دانوں کو مسترد کر چکی ہے ۔

ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر عنصر مجید خان نیازی، ارکان صوبائی اسمبلی محمد عامر نواز خان، احسان الحق، محمد افضل، ثانیہ کامران اور احمد خان بھچر شامل تھے جبکہ چیف وہپ و رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ اور سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی کرنل (ر) اعجاز حسین منہاس بھی اس موقع پر موجود تھے

 وی این ایس ، لاہور