تھرپارکر: مون سون کی امکانی تیز بارشوں کے پیش نظر پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر

120

تھرپارکر، 11جولائی)اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مون سون کی امکانی تیز بارشوں کے پیش نظر پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل کئے جائیں، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے محکمہ ریونیوکے افسران کو ہدایت کہ وہ اپنے حلقوں میں متعلقہ محکموں کے افسران سے میٹنگ کرکے درپیش مسائل حل کریں اور کانٹیجنسی پلان مرتب کرکے کاپی ڈپٹی کمشنر آفس ارسال کی جائے۔اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کے افسران کو ہدایت جاری کیں کہ وہ نشیبی علاقوں سے بارشوں کے پانی کی فوری نکاسی کے لئے اپنے ڈی واٹرنگ مشینیں تیار رکھیں تاکہ دوران برسات کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی سپلائی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیے۔

وی این ایس،تھرپارکر