ہنگو: عوام کے ساتھ منفی رویہ رکھنے والے پولیس اہلکاروں و افسران کی محکمہ   پولیس میں کوئی جگہ نہیں: آئی جی کے پی کے

134

ہنگو، 11جولائی)اے پی پی ):  آئی جی کے پی کے پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ہننگو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی پی ٹی سی کے ہاسٹل کا افتتاح کیا اور تھانہ سٹی کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ بعد ازاں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور پی ٹی سی انتظامیہ نے آئی جی پختونخواہ کو بریفنگ بھی دی۔

ہنگو دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ صوبہ بھر کی پولیس کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ بہتر ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ منفی رویہ رکھنے والے پولیس اہلکاروں و افسران کی محکمہ   پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔چند کرپٹ اور نا واقف پولیس اہلکاروں و افسران کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہو رہا ہے۔

افتتاح کے موقع پر موقع کمانڈنٹ پی ٹی سی ڈی آئی جی اول خان، ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ،  ڈی سی ہنگو منصور ارشد خٹک،  ڈی پی او شاہد احمد خان ، ڈی پی او اورکزئی نثار احمد خان بھی موجود تھے۔

:وی این ایس،ہنگو