سکھر،15جولائی(اے پی پی):صوبائی حکومت سندھ کی جانب سے سکھر میں اربن فاریسٹ اورسائیکل زون منصوبے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ بات لوکل کونسل ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید کمیل حیدر شاہ نے اربن فاریسٹ منصوبے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کچھ عرصہ قبل سکھر بیراج سے نکلنے والی کینالوں کے کناروں سے غیرقانونی قبضے ختم کرائی گئی اراضی پر شروع کیا گیا ہے تاکہ اس زمین کو آئندہ قبضوں سے بھی محفوظ رکھا جاسکے ۔
کمیل حیدرشاہ کا مزیدکہناتھاکہ اربن فاریسٹ کا مطلب ہے کہ شہرکے ایسے علاقے میں درخت لگائے جائے جہاں ماحولیات میں واضح تبدیلی آسکے، ان کا کہناتھاکہ دنیاکے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اس وقت سائیکلنگ کے رجحان میں توجہ طلب اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
صوبائی حکومت، محکمہ جنگلات، ڈپٹی کمشنر سکھرمیئر،ڈپٹی میئر سکھر،میونسپل کارپوریشن کے مشترکہ تعاون سے اسی مقام پرسائیکل زون منصوبے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس میں فیملیز کےلئے الگ سائیکلنگ ٹریک بنایا جائے گااور واکنگ ٹریک پر چھوٹے چھوٹے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے، اس پورے علاقے کوسرسبز اور خوبصورت بنانے کےلئے پہلے مرحلے میں درخت اور پودے لگائے جائیں گے، اس منصوبے سے سکھر شہر سمیت دیگرآس پاس کے شہروں سے تعلق رکھنے والی فیملیز فائدہ حاصل کرسکے گی ، کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے جانے والا مذکورہ منصوبہ سکھر کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل،کنزویٹر فاریسٹ سکھر سلیم وسطڑو،ڈپٹی میئرسکھر طارق چوہان،عرفان علی دادپوتہ ودیگر بھی موجود تھے ۔
وی این ایس،سکھر











