سکھر:ڈپٹی کمشنر کا بلاول پارک کا اچانک دورہ،پارک کو فنکشنل کرنے کا حکم

198

سکھر،11جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی نے شہر میں قائم پارک کے خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے پارک کا اچانک دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں  نے کہا کہ شہر میں کروڑوں کی لاگت سے بنے پارک کو ختم ہونے نہیں کریں گے،  اور انہوں نے متعلقہ افسران کے ہمراہ بلاول پارک کا معائنہ کیا،اور کہا کہ پارک کے مکمل انتظامات شاہ عبدالطیف  بھٹائی یونیورسٹی کے حوالے ہے اس لئے پارک کا خیال بھی ان کو ہی کرنا ہے مگرپارک میں جتنا کام ہونا چاہئے تھا نہیں ہو سکا۔

 انہوں نے کہا کہ پارک میں اتنا خرچ کرنے کے باوجود پارک کی خستہ حالی سمجھ سے باہر ہے اور پارک میں بچوں کے حوالے سے بھی کوئی چیز فنکشنل نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر  نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارک کی خستہ حالی کے بارے میں  3 دنوں میں تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے تاکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس دورے کا مقصد پارک کو ہر حال میں فنکشنل اور گرین کرنا ہے۔

وی این ایس،سکھر