لاہور11جولائی(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی انہوں نے وفاقی وزیر شفقت محمود سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ والدہ سے محرومی کا دکھ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالی شفقت محمود او ران کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وی این ایس،لاہور











