سکھر،13جولائی(اے پی پی ): کرونا وائر س کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر حکومت کی جانب سے بند کیے گئے ڈیکوریشن ،بینڈ باجے اور شادی ہال مالکان نے حکومت سے ایس اوپی کے تحت کاروبار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس حوالے سے سکھر پریس کلب کے سامنے ڈیکوریشن ،بینڈ باجے اور شادی ہال مالکان نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
ڈھول اور بینڈ باجے بجا کر ڈیکوریشن، کیٹرنگ، بینڈ باجے ،ایکوساؤنڈ اور شادی ہال مالکان اور مزدوروں کی کثیر تعداد نے کراحتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی۔
مظاہرے میں شامل آل شادی بیاہ کیٹرنگ ،ڈیکوریشن،پکوان،موی میکر،لائٹ و مزدور اتحاد کے رہنماؤں حاجی روشن خان مہر،استاد عاشق، نیاز احمد و دیگر کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث عائد پابندی کو چھ ماہ ہوگئے ہیں اور گذشتہ چھ ماہ سے ہم بیروزگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایس او پیز بنا کر دیگر کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے لیکن ہم پر پابندی برقرار ہے ، اس لیے تقریبات نہیں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں اور ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی روزگار بھی نہیں ہے ۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کای کہ ہمیں بھی ایس اوپی بنا کر کاروبار کھولنے کی اجازت دیں ۔
وی این ایس ، سکھر











