قومی اسمبلی: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو کوئی بیماری نہیں، خواجہ آصف

6

اسلام آباد اگست، 21(اے پی پی ): وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو کوئی صحت کا مسئلہ نہیں ہے۔

جمعہ کو  قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں۔ ان کی صحت کو غیر ضروری طور پر سیاست کی نظر نہیں کیا جانا چاہیے۔ ایسا کرنا سیاسی بددیانتی کے زمرے میں آتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کا طبی معائنہ ہو چکا ہے اور ان کی میڈیکل رپورٹس بھی عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو جن حقیقی صحت کے مسائل کا سامنا تھا، ان کا مذاق اڑایا جاتا رہا۔