عارفوالا؛ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، خاتون سمیت 3 منشیات فروش گرفتار

284

عارف والا،25 جولائی (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی فیاض احمد پنسوتا کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف مختلف مقامات 65/ای بی اور کمیر روڈ پر کارروائی  کی  گئی ۔

کارروائی  کے  دوران  سونیا ، بابا اعجاز اور عدنان کو گرفتار کرکے 3 کلو 80 گرام چرس برآمد کرلی گئی ، پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او جہانزیب وٹو نے بتایا کہ ملک دشمن اور نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رہیں گی ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وی  این ایس،  عارف والا