عارف والا 21 جولائی (اے پی پی)؛ملک بھر کی طرح تحصیل عارفوالا میں موسلہ دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہنے سے گائوں جمن شاہ میں کمرے کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر خاتون سکھا ں
بی بی جاں بحق خاوند مظہر اور دو بچے زخمی ہو گئے جبکہ موہلہ کالونی میں الیکٹرک پول کے نزدیک کھڑی ریڑھی میں بارش کے باعث لٹکتی تار سے کرنٹ آنے سے محنت کش تنویر جاں بحق ۔
گائوں مگھر میں کاشتکار محمد ارشد کا 10 سالہ بیٹا گھر میں بارش میں کھیل رہا تھا کہ پنکھے کے ساتھ بجلی کی ننگی تار سے ہاتھ چھو نے سے زندگی کی بازی ہار گیا موسلہ دھار بارش سے گلیوں اور بازاروں میں پانی جمع پیدل گزرنے والوں کو دشواری جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہی۔
وی این ایس عارف والا











