عارف والا: ضلع بھر میں پولیو مہم 17 اگست سے 21 اگست تک شروع  ہو گی

131

عارف والا، 30  جولائی (اے پی پی)؛ چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اطہر اقبال  کے مطابق    عارف والا پاکپتن میں  پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیو مہم 17 اگست سے 21 اگست تک شروع کی جا رہی ہے، جس سے   ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 3 لاکھ 53 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اے پی پی / نصیب الہی