ایبٹ آباد ،04 جولائی (اے پی پی ): کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر قائم کیے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے خدمت اور قومی کاوش کے آج 100دن مکمل ہونے پر عزم و ہمت کے سو دن کے عنوان سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا ، کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے پرچم کشائی کی۔
متعلعہ محکموں اور ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے کہا کہ جس طرح پولیس ، ڈاکڑز، پیرا میڈیکس اور اس مرض سے نمٹنے کیلئے ہمارے ادرواں نے دن رات دیکھے بغیر محنت کی وہ لائق تعریف ہیں ۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد کروانے پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کا کردار انتہائی مثبت اور کلیدی رہا، فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دینے والوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا اللہ اور کمشنر ہزارہ ڈویژن نے کورونا وائرس کے باعث شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے پاس دعائے مغفرت کی اور پھول پیش کئے۔
وی این ایس، ہری پور











