جملتان، 20 جولائی(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے201فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر167فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے،اس کے علاوہ سوڈاواٹر،سوئیٹس اینڈ بیکرز، سپائس یونٹ سمیت 06 فوڈ پوائنٹس سربمہر کیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر97,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔دوران چیکنگ 162لیٹرسوڈاواٹر، 105کلوزائدالمیعاداشیاء،65کلو مٹھائی،44لیٹر ملاوٹی دودھ تلف،72کلو بیکری آئٹمز،20کلو میدہ برآمد کیا گیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔
وی این ایس،ملتان











