عارف والا، 05 جولائی ( اے پی پی): ملک بھر کی طرح عارف والا میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پاکپتن رانا فواد احمد نے محکمہ ریونیو کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے61-ای بی عارف والا میں غیر قانونی طور پر پٹہ داروں کے قبضہ سے 37 ایکڑ ،6 کنال اور 17 مرلے سرکاری زمین مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے (1516464584 روپے) واگزار کرا لی ہے شہریوں نے محکمہ اینٹی کرپشن کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وی این ایس، عارف والا











