ملتان؛ ریسکیو1122کا لاری اڈے ، ریلوے اسٹیشن  پر جراثیم کش سپرے

146

ملتان، 25جون(اے پی پی ):عیدالاضحیٰ کے موقع پراپنے گھروں کو جانے والے پردیسیوں کا لاری اڈے اور ریلوے اسٹیشن پر رش،ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے کے لئے پبلک مقامات پر جراثیم کش سپرے کا حکم دے دیا ، ریسکیو1122کے باوزر کے ذریعے جنرل بس اسٹینڈ میں قائم بس اور ویگن اڈوں کی کلورین ملے پانی سے دھلائی کی گئی ،بس اسٹینڈ میں قائم مارکیٹوں، انتظار گاہ اور پارکنگ ایریا کی بھی واشنگ کی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر عامرخٹک  کے  حکم  پر مدنی چوک،چوک کمہارنوالہ اور ریلوے اسٹیشن میں بھی کیمیکل محلول کا سپرے کیا گیا جبکہ شہر کی مصروف مارکیٹوں میں بھی سپرے کیا جارہا ہے۔

 وی  این ایس،   ملتان