ملتان؛ یو سی 69میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء ہو گیا

134

ملتان، 30 جولائی  (اے پی پی ): یو سی 69میں ایم این ے ملک احمد حسین ڈیہر، ملک نور حسین ڈیہڑ، ملک آصف نذرڈیہر کی کاوششوں سے صحت انصاف کارڈ کا اجراء ہو گیا ۔

اس موقع پر  منعقد ہ  تقریب  سے  خطاب میں  نجی  سکول کے پرنسپل  محمد حنیف نے  کہا کہ  صحت انصاف کارڈ سے متوسط طبقہ کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہونگے، یہ موجودہ حکومت کااچھا اقدام ہے اس کی ہم بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے باعث ہزاروں لوگوں کو  صحت جیسی بنیادی ضروریات میسر ہونگی ۔

اس موقع پر ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں تعلیم، صحت، خوراک انسان کے بنیادی مسائل ہوتے ہیں، موجودہ حکومت عوام کے بنیاد مسائل حل کرنے میں موثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنسپل محمد حنیف نے علاقے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے جو کام سر انجام دیا ہے اس سے علاقے کی عوام انہیں کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔

تقریب میں ربنواز وینس، محمد ذیشان، محمد اذان، حافظ عبد الرحمان، محمد شہریار، چوہدری نواب، چوہدری عبدا للہ، چوہدری عبد الغفور ودیگر شریک تھے۔

اے پی پی /ملتان/حامد