ملتان ، 13جولائی (اے پی پی ) : ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر غلہ منڈی میں مکئی کا جعلی بیج فروخت کرنیوالی دکانوں پر چھاپے مار کر دو دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ 74 بوری غیر رجسٹرڈ جعلی بیج قبضے میں لے لیا گیا۔چھاپہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید کی قیادت میں مارا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل سیڈ ایجنسی آصف رسول اور سول ڈیفنس فورس بھی انکے ہمراہ تھی۔
الماس سیڈ کارپوریشن ایک مستند کمپنی کے بیگز میں جعلی بیج فروخت کرنے کا کاروبار کررہی تھی،جعلی بیج غلہ منڈی میں مقبول حسین اینڈ سنز اور رشید ٹریڈرز شاپس پر فروخت کیا جارہا تھا جبکہ چھاپے کے دوران دیگر کمپنیوں کے خالی بیگ بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ تھانہ ممتاز آباد میں کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔
وی این ایس ، ملتان











