ملتان ، 01 جو لائی (اے پی پی ): سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدلطیف خان کی ہدایت پر سیداں والا بائی پاس سے واپڈا ٹاؤن فیز ٹو کے درمیان خصوصی صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے، شہر کی نظر انداز کی گئی شاہراہوں کو صفائی پلان میں مرحلہ وارشامل کیا جارہا ہے ۔سیداں والا بائی پاس سے خانیوال روڈ لنک کرنیوالی شاہراہ پر بھی خصوصی صفائی کی جارہی ہے،شاہراہ کے ڈیوائڈرز کے ساتھ ایک عرصے سے جمی مٹی صاف کی جارہی ہیں۔گرین بیلٹ کی جگہ پڑے ویسٹ اور جڑی بوٹیوں کا صفایا کیا جارہا ہے۔ شاہراہ پر 50 ورکرز پر مشتمل خصوصی صفائی سکواڈ کام کررہا ہے جبکہ صفائی سکواڈ کو لوڈر اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد حاصل ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر مصروف مارکیٹوں سے ویسٹ اکھٹا کرنے کے لئے ڈبل شفٹ تعینات کرنیکی پلاننگ کی جارہی ہے۔شہریوں کو صفائی کے حوالے سے بہت جلد مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔
وی این ایس ، ملتان