ملتان: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا میراتھن آپریشن،1,148لیٹر ملاوٹی دودھ، 268کلو گرام ناقص خوراک تلف، صفائی کے ناقص انتظامات پر33فوڈپوائنٹس کو  جرمانے عائد

168

ملتان،11جولائی(اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے295فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر209فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اس کے علاوہ سوئٹس اینڈ بیکرز,ڈیری یونٹس سمیت 07 فوڈ یونٹس سیل کیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر146,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔دوران چیکنگ 1,148لیٹر ناقص دودھ,81کلو مصالحہ جات,268کلو ایکسپائرڈ خوراک کو  تلف کیا گیا۔بہاولپور میں سیوریج کے آلودہ پانی سے 4کنال اراضی پر کاشت سبزیاں ہل چلاکر تلف کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفرگڑھ میں  کاروائی کرتے ہوئے مسٹر بابا آئس اینڈ فوڈز کو کچن میں مردہ حشرات اور جانوروں کافضلہ پائے جانے پر سیل کیا۔ مظفر گڑھ میں مکھن ڈیری کریم سیپریشن یونٹ کریم الگ کرنے کے لیے ناقابل سراغ دودھ کے استعمال پر ڈیری یونٹ کو سیل کیا گیا۔اسی طرح بہاولپور میں الکرم سویٹس اور پاکپتن میں لطیف سویٹس کو گندے فریزر میں خوراک سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں یوسف مصالحہ جات یونٹ کو کھلے،ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پر سیل کیا گیا۔بہاولنگر میں گلفام پان شاپ کو ایکسپائرڈ سنیکس اور مشروبات کی فروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا۔اسکے علاوہ ساہیوال میں تھری نان سٹار شاپ کو دودھ میں حشرات کی موجودگی پر سیل کیا گیا۔بہاولپور میں احمد پور شرقیہ کے علاقے میں آلودہ پانی سے کاشت سبزیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے 04کنال اراضی پر کاشت بھنڈی کی فصل کو ہل چلاکر تلف کردیا گیا۔سبزیوں کو سیوریج کے پانی سے کاشت کیا جارہا تھا۔

مزید کارروائیوں کے دوران ڈی جی خان میں حاجی امین ملک شاپ اور ارشد ملک شاپ کو ناقص،ملاوٹی دودھ فرخت کرنے پر3 ،3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح خانیوال میں ایف۔این۔سی اوراوکاڑہ میں اتفاق سویٹس کو اشیاء کی لیبلنگ نہ ہونے اور معیاد واضح نہ ہونے پر سویٹس شاپس 15,15ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

مزیدبراں کاروائیوں میں ملتان ڈویژن میں 71فوڈیونٹس کو وزٹ کیا،60فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ11 فوڈپوائنٹس کو66ہزار500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح ساہیوال ڈویژن میں 103فوڈیونٹس کی چیکنگ کی گئی اور60کواصلاحی نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ10یونٹس کو41ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ بہاولپورڈویژن میں 55دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور45شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ03فوڈ پوائنٹس کو پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر7,500 روپے کے جرمانے عائد کیے۔اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 66یونٹس کو چیک کیاگیااور44کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ09فوڈپوائنٹس کو31ہزارروپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔

 وی این ایس،ملتان