ملتان : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری، 20 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے

144

ملتان،  14 جولائی (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں ،غلہ منڈی ملتان سمیت دیگر اضلاع میں فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی   گئی   جس  دوران  20 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے  گئے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے  غلہ منڈی میں واقع سادات گڈز سرخ مرچ میں ملاوٹ کرنےپر سربمہر کر دیا  جبکہ کارروائی  کے دوران  600 کلو سرخ مرچ ضبط ، 696 لیٹر جام شیریں، 200 لیٹر دودھ، 70 جام شیریں لیبل، 72 لیٹر لیمن سوڈا، 20 کلو آٹا اور 25 کلو بیکری آئٹمز تلف کردیا گیا۔

کارروائی   کے دوران  ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے  232کلو مضرصحت مصالحے ،200 کلو آٹا، 100 کلو کھویا، 110 بیکری آئٹمز،80 کلو چینی اور 40 کلو چینی برآمد کرکے ایاز فوڈز، اشتیاق فوڈز اور صادق ساجد فوڈز رینسڈ آئل، مس لیبلنگ کرنے پر  بھی سیل کر دیئے  جبکہ محی الدین پنجاب فوڈ ریگولیشن 2018 کے تحت غیر معیاری سرخ مرچ تیار کرنے، ڈائی کلر کے استعمال پر سربمہر کردیا ۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق  لودھراں میں بھی  منٹھار آئس کریم پروڈکشن یونٹ چھپکلیوں کی موجودگی، ماجد بیکری یونٹ، مقدس سوئٹس اینڈ بیکرز لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر سربمہر جبکہ  اوکاڑہ میں مٹھائی میں حشرات کی موجودگی اور پاکپتن میں فیض پان شاپ گٹکےکی فروخت پر سیل کر  دیا۔

مظفرگڑھ میں سن پیور فوڈز ناقابل استعمال رنگ ا اور راجن پور میں میٹھن فوڈز مس برانڈنگ، جعلی لیبلنگ پر سربمہر  اور رحیم یار خان میں شہباز کھویا یونٹ کھویا میں چینی کی ملاوٹ پر، دلبر بیکری ٹوٹے انڈوں کے استعمال پر سیل کر دیا گیا ۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے   کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت دشمن مافیا سے آہنے ہاتھوں نمٹے گی۔

وی این ایس،ملتان