وزیر داخلہ بلوچستان  میر ضیاء اللہ لانگو  سےسینٹر منظور احمد کاکڑ،انجمن تاجران  کوئٹہ کے صدر کی ملاقات

112

کوئٹہ ، 14 جولائی (اے پی پی ): وزیر  داخلہ بلوچستان  میر ضیاء اللہ لانگو  سےسینٹر منظور احمد کاکڑ  اور انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑنے منگل  کو  یہاں   سول سیکرٹریٹ میں ملاقات  کی ہے ،ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے تاجر وں سے گفتگو کرتے کہا کہ معاشی ترقی میں تاجربرادری انتہائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے، بالخصوص صوبہ کے تاجر وں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث کاروبار زندگی لاک ڈاﺅن کی نظر ہوگیا ہے اس صورتحال میں تاجروں کو معاشی دشواریوں کا سامنا ہے۔

دوران   ملاقات وزیر داخلہ  نے  کہا کہ  ایک طرف کورونا وائرس تو دوسری جانب غربت و افلاس ہے، ہم چاہتے ہیں کاروباری سرگرمیوں کو جامع و مربوط حکمت عملی کے ساتھ جاری رکھا جائے ۔ حکومت کو ہوٹل اور اوقات کار کی وجہ سے پیدا ہونے والی تمام مشکلات کا ادراک ہے ،تاجر برادری کو ریلف فراہم کرنے اور معیشت  کا پہیہ چلانے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔

 وزیر داخلہ نے تاجروں پر زور دیا کہ مختلف شعبوں کے لئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل ایس او پیز بنا کر دیں تاکہ اس کی روشنی میں بھرپور اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔حکومت کرونا سے متاثر ہونے والے ہر طبقے کو ریلف فراہم کرے گی، جس کی ایک مثال احساس پروگرام ہے۔

سینٹر منظور احمد کاکڑ نے  اس موقع پر  کہا  کہ موجودہ حکومت تاجروں کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کررہی ہے ۔

وی این ایس ،کوئٹہ