ملتان، 30 جو لائی (اے پی پی ):صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں قائم کی گئیں مویشی منڈیوں میں فراہم کردہ سہولیات پر بیوپاریوں اور شہریوں کا اظہار اطمینان ہمارے لئے باعث فخر ہے،اس مرتبہ منڈیوں میں ٹینٹنگ،لائیٹنگ،واش رومز،ادویات کی دستیابی،سکیورٹی اور پانی کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملتان میں مویشی منڈی کے دورے کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہناتھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی سہولییات کے پیش نظر منڈیوں کے اوقات کار میں رات 10 بجے تک اضافہ کر دیا ہے،کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو تمام منڈیوں میں یقینی بنایا گیا ہے،
انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام منڈیوں کے مسائل حل کرنےکے لیے میں دورے کر رہا ہوں،کیٹل مارکیٹ کمپنیوں کی منڈیوں کے علاوہ کسی جگہ بھی کوئی فیس وصول نہیں کی جا رہی ہے.
اس موقع پر ایم پی اے سلیم اختر لابر،ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن لائیو سٹاک لاہور ڈاکٹر منصور ملک،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن ڈاکٹر محمد سبطین بھٹی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل چوہدری،ایم ڈی کیٹل مارکیٹ کمپنی ڈاکٹر حماد،ڈاکٹر کاشف الرحمان بھی ہمراہ تھے۔
اے پی پی / نصیب الہی