پشاور، 12جولائی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات کے تحت تھانہ اضاخیل پولیس نے کروڑوں روپے کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
نوشہرہ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ اضاخیل پولیس نے جی ٹی روڈ پر عجب باغ کے مقام پر ناکہ بندی قائم کرکے مختلف مشکوک گاڑیوں اور افراد کی تلاشی کی اور اس دوران پشاور سے آتی ایک موٹر کار کو حکمت عملی سے روکا اور ڈرائیور سے پوچھ گچھ میں تسلی بخش جواب نہ ملنے پر موٹر کار کی باریک بینی سے تلاشی لی اور گاڑی کے خفیہ خانوں سے 47.5 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔
اضاخیل پولیس نے ملزم سید رضا شاہ تقی ساکن روالپنڈی کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ منتقل کر دیا۔
صائمہ حیات/فاروق











