وزیراعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

176

اسلام آباد ، 29 جولائی (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے بدھ کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے موجودہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا مقصد جنوبی پنجاب کے عوام کو نمائندگی دینا اور بااختیار بنانا ہے تاکہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ اس ضمن میں وزیر اعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جو وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرے گی اور انتظامی امور میں درپیش مسائل پر بات چیت کرے گی۔

ملاقات میں وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی، سید فخر امام، مخدوم خسرو بختیار، وزراءمملکت زرتاج گل، محمد شبیر علی قریشی، ممبران قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، ظہور حسین قریشی، مخدوم زین حسین قریشی، محمد ابراہیم خان، رانا محمد قاسم نون، میاں محمد شفیق، طاہر اقبال، اورنگزیب خان کچھی، مخدوم سمیع الحسن گیلانی، سید مبین احمد، چودھری جاوید اقبال، عامر طلال گوپانگ، عبدالمجید خان نیازی، نیاز احمد جھکڑ، خواجہ شیراز محمود، محمد امجد فاروق خان کھوسہ، سردار نصراﷲ خان دریشک، سردار ریاض محمود مزاری، کنول شوزب، ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ، ثناءاﷲ مستی خیل اور سردار محمد خان لغاری شامل تھے۔

اے پی پی /ڈیسک/حامد