وہاڑی پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 3 مختلف گینگز کے 10ملزمان گرفتار

139

بورے والا ،02 جولائی (اے پی پی ): تھانہ صدر پولیس وہاڑی کی کارروائی، ڈکیتی چوری اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 3 مختلف گینگز کے 10ملزمان کو  گرفتار کر لیا گیا،کارروائی ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایت پر کی گئی ۔

 گرفتار ملزمان  کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت،کا سامان ،مال مویشی اور نقدی کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔

 ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر تھانہ صدر وہاڑی کی خصوصی ٹیم نے ان تین گروہوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا ،گرفتار ہونے والا ملزمان کا تعلق بین الاضلاعی گروہوں سے ہے ۔ ملزمان میں تنویر عرف تیرے شاہ گینگ کے 6، ذاکر ولد پہلوان گینگ کے 2جبکہ رمضان اسلم گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کیاگیاہے ۔ گرفتار ملزمان بوٹا ، تنویر ، یسین ، رمضان ودیگر سے 22لاکھ روپے سے زائد نقدی،چوری شدہ موٹر سائیکلز ، موبائلز ،ایل ای ڈی سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد ہواہے جبکہ ان ملزمان سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں ۔

 وی این ایس ،بورے والا