عارفوالا؛پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،1700 لیٹر تیار دودھ زائد مضر صحت دودھ تلف

171

عارف والا، 02جولائی (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی  نےمضر صحت دودھ بنانے والی دو فیکٹریوں پر چھاپے مار کر 1700 لیٹر دودھ ، کمیکل، پائوڈر ، تیل اور سامان برآمدکرکے دو فیکٹریاں سیل کر دیں ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ دو مختلف مقامات 147/ ای بی اور 67/ ای بی میں مشترکہ کاروائی کی جس دوران برآمدہونے والے مضرصحت دودھ کو قبضہ میں لے کر ضائع کر دیا گیا ۔

ڈی ایس پی عارفوالا فیاض احمد نے بتایا کہ ملزمان مضر صحت دودھ تیار کرکے پنجاب کے بڑے شہروں میں سپلائی کرتے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وی این ایس، عارف والا