پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ  لاہور سے سِکھ یاتریوں کی میتیں لے کر پی اے ایف بیس پشاور پہنچ گیا

168

اسلام آباد ، 04 جولائی (اے پی پی ): حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا  سی- 130  طیارہ  سِکھ یاتریوں کی میتیں لے کر پی اے ایف بیس پشاور پہنچا۔ گزشتہ روز شیخوپورہ کے قریب ٹرین اور کوسٹر کے درمیان خوفناک تصا دم میں مرنے والے 21  سِکھ یاتریوں اور ایک ڈرائیور کی میتوں کو پی اے ایف بیس لاہور سے پشاور منتقل کیا گیا۔ لواحقین  اپنے عزیزوں کی میتوں کو لینے کی لئے پی اے ایف بیس پشاور پر موجود  تھے۔ اس حادثے میں مرنے والوں میں 11 مرد،10خواتین اور ایک چار سال کا بچہ شامل  ہے  جبکہ 05زخمی اسپتال میں زیِر علاج ہیں۔

سربراہ  پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ انہیں اس اندوہناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع  پر انتہائی رنج ہے۔ انہوں نے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

وی  این ایس،   اسلام آباد