پنجاب اور  بلوچستان کے وزراء علیٰ کی  سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی بلوچستان بریگیڈیئر حسن افضال شہید کی رہائش گاہ آمد

118

لاہور،یکم جولائی (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی بلوچستان بریگیڈیئر حسن افضال شہید کی رہائش گاہ آمد،دونوں وزرائے اعلیٰ نےکورونا سے شہید ہونے والے بریگیڈیئر حسن افضال کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔وزرائے اعلیٰ نے  سوگوار خاندان سے بریگیڈیئر حسن افضال کی شہادت پر اظہار افسوس اور  شہید بریگیڈیئر حسن افضال کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

دونوں وزرائے اعلیٰ نے شہید بریگیڈیئر حسن افضال کی وطن عزیز کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وی  این ایس، لاہور