چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان سے ٹیکس بار  ملتان کے وفد کی ملاقات 

112

ملتان، 17جولائی  (اے پی پی ): چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان سے ٹیکس بار ملتان  کے صدر رانا ارشد بشیر کی قیادت میں  وفد نے جمعرات  کو یہاں  ملاقات  کی ہے ، ملاقات میں چیف جسٹس محمد قاسم خان نے یقین دہانی کرائی کہ نئے جوڈیشل کمپلیکس میں ٹیکس بار کے وکلا کیلئے جگہ رکھی جائے گی جبکہ اپپلٹ ٹربیونل ان لینڈ بینچ کو مستقل طور پر قائم  کیا جائے گا۔

 وفد میں بشیر احمد انصاری عبدالستار نیاز احمد ریحان احمد سید جنید ممتاز شاہ سمیت دیگر  ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے

وی این ایس ، ملتان